کیا ہم موت کے لئے تیار ہیں؟
اسلام

کیا ہم موت کے لئے تیار ہیں؟

موت ایک ایسی حقیقت ہے جس سے ہم میں سے کوئی بھی بچ نہیں سکتا۔ یہ ہر گزرتے وقت کے ساتھ قریب تر آتی ہے۔

تو میں نے غور کیا: اگر آج ہی میں نے مرنا تھا تو کیا میں نے پہلے ہی اللہ کے احسان اور رحمت کو یقینی بنانے کے لئے جو کچھ درکار ہے وہ کر لیا ہے؟

بدقسمتی سے میرا جواب نہیں ہے۔

اور میں نے خود سے پھر پوچھا: میں نے اپنی جان کے مفاد کے لئے کیا بھلائی کی ہے؟ اور ایک بار پھر، جواب منفی تھا۔

ان سب کے باوجود، وقت پہلے کی نسبت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، دن، ہفتوں، مہینوں اور سالوں کے ساتھ ساتھ بہت تیزی سے گزر رہے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا ہم موت کے لئے تیار ہیں؟

اللہ قرآن میں کہتا ہے

ہر متنفس کو موت کا مزا چکھنا ہے اور تم کو قیامت کے دن تمہارے اعمال کا پورا پورا بدلا دیا جائے گا۔ تو جو شخص آتش جہنم سے دور رکھا گیا اور بہشت میں داخل کیا گیا وہ مراد کو پہنچ گیا اور دنیا کی زندگی تو دھوکے کا سامان ہے

سورة آل عمران آیت 185

پھر بھی، ہم یہ بھولتے رہتے ہیں کہ ہم اس دنیاوی زندگی میں ہمیشہ کے لئے نہیں رہیں گے۔ ہم اپنے حقیقی مقصد سے مشغول ہوجاتے ہیں۔ ہم بھول جاتے ہیں کہ ہم یہاں اللہ کی عبادت کے لئے موجود ہیں۔

ہمیں اپنی موت کے وقت کا پتہ نہیں ہے، اور ہمیں اللہ کی لامحدود رحمت کے حصول کے لئے جو بھی وقت ہمارے پاس ہے اس میں سے زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہئے۔ بہر حال، ایک بار جب ہم اس زندگی سے دوسری زندگی میں چلے جائیں گے تو، ہم نے اس زندگی میں واپس نہیں آنا ہے۔

اللہ نے ہمیں قبر کے عذاب سے اپنے آپ کو بچانے کے لئے متعدد طریقے بتائے ہیں، اور ایک ایسا ہی راستہ راستباز بننے کا ہے۔ ایک بار، ایک شخص نے پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا، اے رسول اللہ۔! ایک معصوم شہید کے سوا تمام مومنین کو قبروں میں کیوں آزمایا جاتا ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جواب دیا، اس کے سر کے اوپر تلواروں کا ہونا ہی اس دنیا میں اس کے لئے کافی امتحان تھا۔ (سنن النساء جلد 03 کتاب 21 حدیث 2055)

مذید یہ کہ، سورہ الملک کی تلاوت جیسے آسان کام بھی قبر کی سخت آزمائشوں پر قابو پانے میں ہماری مدد کرسکتے ہیں۔

حضرت ابو ہریرہ رضي الله عنه نے بیان کیا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک بار فرمایا

اللہ کی کتاب میں ایک سورت ہے جس میں تیس آیات ہیں جو قیامت کے انسان کے لئے تب تک شفاعت کرتی ہیں جب تک کہ اسے آگ سے نکال کر جنت میں نہ داخل کر دیا جائے؛ یہ سورہ مبارک ہے۔

ابی داؤد کتاب 06 حدیث 1395

مذید فرمایا

جب انسان مر جاتا ہے تو، اس کے سارے کام ختم کر دیئے جاتے ہیں سوائے تین اقسام کے: ایک صداقہ جاریہ، اسلام کا ایسا علم جس سے دوسروں کو فائدہ پہنچ رہا ہے اور ایک وہ نیک اولاد جو اس کے لئے دعا کرتی ہے۔

صحیح مسلم کتاب 13 حدیث 4005

اس دنیا کی زندگی عارضی ہے، جبکہ آخرت مستقل ہے۔ لہذا، اس دنیا میں ہماری کوششوں کو ایسا ہونا چاہئے کہ ہم آخرت میں اللہ کی رحمت حاصل کرسکیں۔

نمایاں تصویر: کیا ہم موت کے لئے تیار ہیں؟

مزید دلچسپ مضامین