صحیح مسلم، صحاحِ ستہ میں سے ایک ہے۔ احادیث کی چھ صحیح ترین کتابوں کو صحاحِ ستہ کہتے ہیں۔ صحیح مسلم کو صحاحِ ستہ میں سے دوسری صحیح ترین کتاب سمجھا جاتا ہے۔ پہلی صحیح ترین کتاب صحیح بخاری ہے۔ صحیح مسلم اور صحیح بخاری کو مجموعی طور پر صحیحین کہا جاتا ہے۔







